مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملہ، تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ساتھی سمیت مارا گیا ،افغان میڈیا کا دعویٰ

اتوار 1 نومبر 2015 19:50

مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملہ، تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر اپنے ساتھی سمیت مارا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس چیف بریگیڈئر جنرل عبدالحبیب سید خیل نے بتایا ہے کہ ضلع سہگل میں شلتان کے علاقے چونی سار میں امریکی ڈرون طیارے نے تحریک طالبان پاکستان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کمانڈراپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔یہ حملہ القاعدہ کے اہم کمانڈر بلال الطیبی کو ضلع غازی آباد میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنانے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے