بلدیاتی انتخابات میں 2013والی خامیاں ہوئیں،فافن

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 نومبر 2015 19:50

بلدیاتی انتخابات میں 2013والی خامیاں ہوئیں،فافن

اسلام آباد.(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1نومبر۔2015ء) فافن کا کہنا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں وہی خامیاں اوربے ضابطگیاں سامنے آئیں جو 2013 کےعام انتخابات میں تھیں۔ تنظیم کے مطابق خامیوں کی نشاندہی کا مقصد آئندہ انتخابی مرحلوں میں ان کے دہرائے جانےسے بچنا ہے ،فافن کی جانب سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فافن کے عہدیدار سرور باری ، ظاہر اسلام اور زاہد اسلام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 249 پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے یہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے،پولنگ کے دوران تشدد کے14 اعشاریہ 6 فیصد واقعات رپورٹ کئے گئے ، پنجاب کے چار اضلاع لاہور بہاولنگر ، لودھراں اور قصور سے دس پولنگ اسٹیشن تاخیر سے کھلنے کی رپورٹ ملی، 249 پولنگ اسٹیشنوں پر 71 فیصد سکیورٹی اہلکاراندر ، دس فیصد باہر پائے گئے ،پولنگ میں رخنہ اندازی کی شرح سات فیصد رہی ۔ سابق چیئرپرسن فافن سرور باری کا کہنا ہے کہ لاہور میںمن پسند افرادکو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :