فیصل آباد،بلدیاتی انتخابات کے بعد سمندری روڈ پر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج ،مقدمہ8نامزد اور 25نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل کے نام شامل

اتوار 1 نومبر 2015 18:44

فیصل آباد،بلدیاتی انتخابات کے بعد سمندری روڈ پر فائرنگ سے نوجوان کی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد سمندری روڈ پر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل کے نام شامل ہیں،مقدمہ8نامزد اور 25نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کوایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد سمندری روڈ پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن مبشر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمے میں وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل کے نام بھی شامل ہیں، مقدمہ کل 8 نامزداور25نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا گیا ہے،مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، فائرنگ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، سمندر روڈ فائرنگ کیس کے تین نامزد ملزم طارق اعوان ، منظور جٹ اور ملک آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے،باقیوں کی گرفتاری جاری ہیں