سعودی شوہر کے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں سے تعلقات، خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

اتوار 1 نومبر 2015 18:40

سعودی شوہر کے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں سے تعلقات، خاتون طلاق لینے ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) سعودی عرب میں سوشل میڈیا طلاق کی ایک بڑی وجہ بن گئی۔سوشل میڈیا کی مجازی زندگی حقیقی رشتوں کے مابین تناؤ میں اضافے اور اعتماد میں کمی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ شریک حیات ہمسفر کو نظر انداز کرکے ٹوئٹر، واٹس ایپ یا فیس بک پر مصروف رہنے کی عادت نے بہت سے جوڑوں کو علیحدگی کی نہج پر پہنچا دیا ہے۔

ایک سعودی خاتون نے دوسری خواتین کو ترجیح دینے پر اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا شوہر اس سے وفادار نہیں۔ سعودی عرب کے صوبہ جزان کی عدالت میں دائر کردہ درخواست میں خاتون نے مزید موقف اختیار کیا کہ میں واضح طور پر جان چکی ہوں کہ میرا شوہر مجھ سے دھوکہ کر رہا ہوں اور کئی لڑکیوں سے رابطوں میں ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے جج کو کہا کہ میں نے کئی بار اپنے شوہر کو اس کے دوسری لڑکیوں سے تعلقات پر تنبیہہ کی لیکن اس نے ہر بار نظر انداز کر دیا۔خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے بہت سی لڑکیوں سے تعلقات بنا لئے ہیں جن کے بارے میں جان چکی ہوں۔ لہذا میں ایسے شخص کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی جو اپنی بیوی کی عزت نہ کرتا ہوں ، اسے دھوکہ دیتا ہو اور اسے پانچ سال سے زائد جاری رہنے والی شادی شدہ زندگی کا کوئی لحاظ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :