کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی ‘ منظور وٹو،موجودہ حالات میں اب بھی پیپلز پارٹی ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے ‘ صدر پیپلز پارٹی پنجاب

اتوار 1 نومبر 2015 18:40

کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ عہدیداروں کو سیاسی حالات کے پیش نظر مقامی سطح پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی اجازت تھی اور بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی ،پیپلز پارٹی وجودہ حالات میں اب بھی ملک کی دوسری بڑی سیاسی قوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی نے تیر کے نشان پر 14 سیٹیں جیتی ہیں ۔ان 14 یونین کونسلوں میں پارٹی کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بننے کے روشن امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے جن کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کو باضابطہ اجازت دے رکھی تھی کہ وہ مقامی سیاسی حالات کے پیش نظر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں۔

پیپلز پارٹی موجودہ حالات میں اب بھی ملک کی دوسری بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پارٹی نے اپنے سیاسی مخالفین کے مقابلے سے بڑے مارجن سے انتخابات جیتے ہیں۔ پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی ان انتخابات کے بعد ایک قابل ذکر سیاسی قوت ہے اور جو ناقدین مایوسی کی خبریں پھیلا رہے تھے ان کو سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :