بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں” پہلی بار“ کئی دلچسپ ریکارڈ قائم ہوئے

اتوار 1 نومبر 2015 18:02

بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں” پہلی بار“ کئی دلچسپ ریکارڈ قائم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) ن لیگ اورآزاد گروپ نے تحریک انصاف کو بلدیاتی دنگل میں چاروں شانے چت کرادیا۔جماعت اسلامی اور عوامی تحریک نے دودو نشستیں حاصل کیں۔پاکستان مسلم لیگ کے ناراض ”کارکن“ آزاد حیثیت سے کامیاب۔ضلع وہاڑی میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں آزاد امیدوار نے” ڈبل“ ووٹ حاصل کئے۔سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال کے دو بھانجے اور حقیقی بیٹا ”بھاری اکثریت“ سے ہارے۔

حکمران جماعت کے ایم این اے یوسف کسیلہ کے 3 بھائی بھی الیکشن ہار گئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ”رنگے“گرفتار ہوئے۔ ہیجڑوں نے ووٹ کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشن پر امیدواروں کو ”سپورٹ“ کیا۔وزیراعظم نوازشریف کے ووٹ کو ”ن لیگ“ بلاول بھٹو زرداری کے ”پہلے ووٹ“کو پی پی کیلئے نیک شگون کہا جاتا رہا۔لاہور کا ایک لاڈلا ووٹر بیلٹ پیپر پر ” ووٹ“کی بجائے نصیحت لکھ کر چلا آیا۔لاہور کی یونین کونسل 129 محمد دین کالونی الاسلام پبلک سکول میں ووٹر نے ووٹ بھی نہ دیا”مہر“ بھی ساتھ لے گیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بروقت پولنگ ڈیوٹی پر نہ آنیوالے ٹی ایم او شوکت اظہر کو گر فتار کر نے کا حکم دیا