Live Updates

(ن) ، پی ٹی آئی نے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

اتوار 1 نومبر 2015 17:40

(ن) ، پی ٹی آئی نے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی حمایت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار وں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ، (ن) لیگ اضلاع کی سطح پر وزراء اور مرکزی رہنماؤں کے ذریعے رابطے کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد بھی کامیاب ہوئی ہے اور بلدیاتی اداروں کی تکمیل کے لئے ان کی حمایت نا گزیر ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں پہلے نمبر پر رہنے والی حکمران جماعت (ن) لیگ نے آزاد امیدواروں سے فوری رابطوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے اورہر ضلع میں وزراء اور مرکزی رہنماؤں کے ذریعے آزاد امیدواروں سے رابطے کر کے انہیں اپنے ساتھ شامل ہونے کے لئے قائل کیا جائے گا ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی اس سلسلہ میں رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مرکزی اور صوبائی رہنما رابطے بڑھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ماضی کی روایات کو دیکھا جائے تو قوی امکان ہے کہ آزاد امیدواروں کی اکثریت پہلے نمبر پر رہنے والی حکمران جماعت کے ساتھ ہی جانے کو ترجیح دیں گے ۔

(ن) ، پی ٹی آئی نے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی حمایت ..
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :