بلدیاتی انتخابات میں ناکامی پر کپتان برہم، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور سے چار روز میں جواب طلب

ٹکٹوں کی غلط تقسیم اور موثر انتخابی مہم نہ چلانے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا‘ پی ٹی آئی کے حلقوں کی رائے

اتوار 1 نومبر 2015 17:40

بلدیاتی انتخابات میں ناکامی پر کپتان برہم، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کا نوٹس لیتے ہوئے چوہدری سرور سے چاردن میں وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست پر پنجاب کے رہنماؤں پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چیف چوہدری سرورکو چار دن میں شکست کے اسباب سے آگاہ کرنے کا کہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا،انتخابی مہم بھی اس طریقے سے نہیں چلائی گئی جس جوش و جذبے سے چلائی جانی چاہیے تھی۔ ذرائع کے مطابق شکست کی وجہ بننے والے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔