یمن میں حوثی شدت پسندوں نے حضرت عمر فاروق کے دور کی مسجد شہید کر دی گئی

اتوار 1 نومبر 2015 17:28

یمن میں حوثی شدت پسندوں نے حضرت عمر فاروق کے دور کی مسجد شہید کر دی گئی

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء ) یمن میں شدت پسندوں نے ملک کے وسطی شہراب میں دوسرے خلیفہ راشد سیدنا عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ کے دور خلافت میں تعمیر کی گئی جامع مسجد شہید کر دی ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے جامع مسجد کے ایک مینار کو اس وقت دھماکے سے اڑاد یا جب بڑی تعداد میں شہری مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے تاہم ابتدائی طور پر اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یاد رہے کہ اب کی جامع مسجد حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے دور خلافت میں تعمیر کی گئی اور اس کا مینار 900 سال پرانا بتایا جاتا ہے۔ مسجد کے مینار اور اس کے ایک بڑے حصے کو شہید کرنے کا الزام حوثیوں پر عاید کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :