سیاسی حریفوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ۔ خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ(ن) زمین پر کھڑے ہو کر سیاست کرتی ہے فنکاری نہیں، تقریب سے خطاب

اتوار 1 نومبر 2015 15:54

سیاسی حریفوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی حریفوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ۔ مسلم لیگ(ن) زمین پر کھڑے ہو کر سیاست کرتی ہے فنکاری نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایوان اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ ہ میں آنے والی نسلوں کو اقبال کے افکار سے روشناس کرانا ہے تاکہ صحیح معنوں میں پاکستانی ہونے پر فخر ہو ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی حریت اپنی اصلاح کرنی چاہئے پاکستان مسلم لیگ نواز زمین پر کھڑے ہو کر سیاست کرتی ہے فنکاری نہیں لہذا بلدیاتی انتخابات میں واضح ہو گیا کہ مسلم لیگ نواز عوام کی اصل ترجمان ہے اگر ہم عوام کی ترجمانی نہ کرتے تو لوگ ہمارے ساتھ نہ چلتے ۔انتخابی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتیں خاموشی سے موثر کام کر رہی ہإ نان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری غلامانہ ذہنیت مشاہدات تک ختم نہیں ہوئی صرف اس لئے صرف عدالتی فیصلے اردو نافذ نہیں ہو گی بلکہ اردو کو دل سے تسلیم کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :