Live Updates

لاہور‘بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرت ناک شکست ، عوامی حلقو ں نے ریحا م خان کی طلاق اورمضبوط امیدوار نہ ہونے کو ذمہ دارقراردیا

اتوار 1 نومبر 2015 00:07

لاہور‘بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرت ناک شکست ، عوامی حلقو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرت ناک شکست پر عوامی حلقو ں نے ریحا م خان کی طلاق اورمضبوط امیدوار نہ ہونے کو ذمہ دارقراردیا ۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق عوامی حلقوں نے پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرے کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے ایک روز قبل عمران خان اور ریحام خان طلاق کی خبر نے پی ٹی آئی کے ووٹروں اور سپوٹروں پر منفی اثرات مرتب کیے اورخا ص طورپ خواتین کو سب سے زیادہ دکھ ہوا جس کے باعث انہوں نے خاموشی اختیا ر کرتے ہوئے ووٹ کاحق استعمال نہیں کیا جبکہ اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں کمزور امیدوار بھی اس شکست کے ذمہ دار قرار دئیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست کے حوالے سے اسباب کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو رپورٹ مرتب کر کے پی ٹی آئی کے چےئرمین کو پیش کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :