نکاح پر نکاح کا کیس ، اداکارہ میرا کی ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست منظور

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:13

نکاح پر نکاح کا کیس ، اداکارہ میرا کی ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنیٰ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اکتوبر۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے نکاح پر نکاح کے الزام میں دائر استغاثہ پر اداکارہ میرا کی ایک دن کے لئے عدالتی حاضری سے متشنٰی قرار دینے کی درخواست منظور کر لی ۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ واجد منہاس نے مقدمہ کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر ان کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرا آج چند ذاتی مسائل کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتیں لہٰذا عدالت انھیں آج کے لئے عدالت میں حاضری سے مستثنی قرار دے ۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ کو حاضری سے استثنی دیتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 20نومبر تک ملتوی کر دی ۔ اداکارہ کے مبینہ سابق شوہرعتیق الرحمن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا نے اس کے ساتھ نکاح کے باوجود طلاق لئے بغیر کیپٹن نوید سے نکاح کیا ۔ لہذا عدالت میرا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

متعلقہ عنوان :