حافظ سعید، جماعت الدعوة، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی تشہیر پر پابندی کا فیصلہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:12

حافظ سعید، جماعت الدعوة، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی تشہیر پر پابندی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اکتوبر۔2015ء) حکومت نے جماعت الدعوة، حافظ سعید، فلاح انسانیت فاونڈیشن اور لشکر طیبہ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ سعید اور ان کے اداروں کے بیانات و تقریبات کی نشر و اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات نے پابندی سے متعلق پیمرا اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے اعلی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا۔ فیصلے کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت پابندی لگانے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :