اوکاڑہ میں مسلم اکثریت والی یونین کونسل سے عیسائی امیدوار چئیرمین منتخب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:05

اوکاڑہ میں مسلم اکثریت والی یونین کونسل سے عیسائی امیدوار چئیرمین ..
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) اوکاڑہ میں مسلم اکثریت والی یونین کونسل سے عیسائی امیدوار چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب تک سب سے حیران کن نتیجہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پاکستان کو غیر مسلم افراد کیلئے ایک خطرناک ملک قرار دیا جاتا ہے تاہم اوکاڑہ میں مسلم اکثریت والی یونین کونسل سے عیسائی امیدوار چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ ایک مسلم اکثریتی علاقے سے عیسائی امیدوار کی کامیابی نے بین الاقوامی میڈیا کے پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا کو بھرپور جواب دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :