میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:21

میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی 24 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی 14 نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔ 24 نشستوں میں سے 2 آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف نے 5 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تین نشستیں حاصل کیں۔