یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے: سعودی عرب

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:13

یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے: سعودی عرب

ریاض۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے حامی جنگجووٴں کی طرف سے یمن میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے سے پیدا ہونے والا بحران عرب اتحادی فوج کو ملنے والی سلسلہ وار کامیابی کے بعد آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق عادل الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے پر ملنے والے اقتصادی فوائد کو معاندانہ پالیسیوں کی ترویج کے بجائے ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں صرف کرے گا۔

متعلقہ عنوان :