غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مجلس احرار اسلام ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تقاریب
ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:04
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) عاشق رسول غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح انکی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مجلس احرار اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مقررین نے غازی علم الدین شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ،غازی علم الدین شہید نے 1923میں قیام پاکستان سے قبل لاہور کے ایک ہندو مصنف راجپال کو اس لئے قتل کردیا تھا کہ اس نے حضورکی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک کتاب تحریر کی تھی ،جس پر ایک بہت بڑے احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید عطااللہ شاہ بخاری نے ہندو راجپال کی طرف سے حضور کی شان اقدس میں گستاخی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا،تقریر کے دوران غازی علم الدین شہید بھی اس جلسہ عام میں موجود تھے،جو کہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور حضور کی والہانہ عقیدت و محبت کے پیش نظر گستاخ رسول کو چھری سے وار کرکے جہنم واصل کردیا ،اسی پاداش میں 31اکتوبر 1929ء کو میانوالی جیل میں غازی علم الدین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.