بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 10:01

بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں پولنگ ..

پنجاب/ سندھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء) :سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ کا سلسلہ صبح ساڑھے 7 بجے سے جاری ہے۔ دونوں صوبوں میں 50 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے سکیورٹی کی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

پنجاب میں پہلے مرحلے میں 40 ہزار ایک سو ایک امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 12 اضلاع میں لاہور، فیصل آباد،گجرات، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، لودھراں، وہاڑی اور بہاولنگر شامل میں جن میں آج میں پولنگ ہوگی۔ جن کے لیے 16ہزار دو سو 66پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ دو کروڑ ایک لاکھ 21 ہزار نوسو 21 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سندھ میں تین ہزار ایک سو 54 نشستوں پر دس ہزار 87 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ 46 لاکھ سترہ ہزار 24 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سندھ کے 8 اضلاع سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور میں پولنگ ہوگی۔پولنگ کیلئے چار ہزار 31پولنگ اسٹیشن اور گیارہ ہزار سات سو 37پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں.