Live Updates

2 ماہ پہلے تک سب ٹھیک تھا پر پھر اچانک ریحام خان اور عمران خان کے تعلقات خراب ہوگئے: ریحام خان کی میک اپ آرٹسٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 00:41

2 ماہ پہلے تک سب ٹھیک تھا پر پھر اچانک ریحام خان اور عمران خان کے تعلقات ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) ریحام خان کی میک اپ آرٹسٹ نے بتایا ہے کہ 2 ماہ پہلے تک سب ٹھیک تھا پر پھر اچانک ریحام خان اور عمران خان کے تعلقات خراب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی میک اپ آرٹسٹ نے بتایا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے تعلقات مثالی تھے۔

(جاری ہے)

بنی گالہ دونوں میاں بیوی کے قہقوں سے گونجا کرتا تھا۔ عمران خان روزانہ صبح ریحام خان کیلئے پھول لایا کرتے تھے۔ پر پھر اچانک 2 ماہ قبل دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے۔ تعلقات خراب ہونے کی بڑی وجہ عمران خان کی بہنیں تھیں جو صرف ریحام کی علیحدگی پر ہی اپنے بھائی سے صلح کرنے کیلئے تیار تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات