ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام

دوبارہ این ٹی این جاری کرنا شروع کر دئیے گئے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام ہوگیا اور دوبارہ این ٹی این جاری کرنا شروع کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کو ہی این ٹی این قرار دینے کا اعلان کیا تھا مگر اس کیلئے ایف بی آر کے متعارف کردہ الیکٹرونک سسٹم آئی آر آئی ایس میں جدید ماڈیولز شامل نہیں کیے گئے اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے جمع نہیں ہورہے تھے۔

جس کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا اور 12 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 986(I)/2015 کے تحت انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ آرا کیلیے جاری کردیا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا کہ 10 دن کے اندر اندر اپنے اعتراضات اور آرا ایف بی آرکو بھجوائیں۔جس کاجائزہ لے کر ترمیم کی جائے گی ورنہ اسے سرکاری گزٹ میں شائع کرکے نافذ العمل کر دیا جائیگا۔۔۔۔شہزاد

متعلقہ عنوان :