Live Updates

اسلام آباد : میرے اور ریحام کے لیے دکھ کی گھڑی ہے ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 اکتوبر 2015 13:40

اسلام آباد : میرے اور ریحام کے لیے دکھ کی گھڑی ہے ، پی ٹی آئی چئیر مین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اکتوبر 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ریحام خان کے مابین طلاق کی تصدیق ہو گئی ہے .

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں ریحام خان اور ان کے کردار کی حد درجہ عزت کرتا ہوں، اور پسماندہ لوگوں کی مدد کے لیے ریحام خان کے کام کو بھی سراہتا ہوں. یہ میرے ، ریحام خان اور ہمارے خاندان کے لیے دکھ کی گھڑی ہے. عمران خان نے مزید کہا کہ عوام سے گذارش ہے کہ ہمارے نجی معاملے کا احترام کرے. انہوں نے کہا کہ طلاق کے عوض ریحام خان کی جانب سے رقوم لینے کے تمام قیاس آرائیاں جھوٹ پر مبنی اور شرمناک ہیں. طلاق کے معاملے پر رقم کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات