لندن : ہم نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے ، ریحام خان کی میڈیا سے بات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 اکتوبر 2015 12:50

لندن : ہم نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے ، ریحام خان کی میڈیا سے بات

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اکتوبر 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اس وقت لندن میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جس کے لیے وی گذشتہ روز صبح ہی لندن روانہ ہو گئی تھیں.

(جاری ہے)

ریحام خان نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے . جو لوگ شادی پر خوش نہیں تھے وہ اب خوش ہو جائیں ، نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ریحام خان نہایت افسردہ دکھائی دے رہی تھیں اور ان کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں.