گلستان جوہر آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کیلئے اقدامات کئے جائیں، معراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے گلستان جوہر کے علاقے بلاک 2میں جھگیوں میں آگ لگ جانے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات کے سدباب کیلئے اقدامات کئے جائیں۔نیز متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے جھگیوں میں پراسرار طریقے سے آگ لگنے کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں،چند روز گلستان جوہر میں ہی مٹی کے تودے گرنے سے کئی انسانی جانیں ضایع ہوگئیں تھیں تاحال متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا جوکہ حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :