بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو روکا جائے، آر ایس ایس نے خطرناک سازش تیار کر لی

آر ایس ایس کا مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنیکیلئے قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 29 اکتوبر 2015 23:03

بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو روکا جائے، آر ایس ایس نے خطرناک ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ذیلی تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے ایک قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ آر ایس ایس کے تین روزہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کے بڑھتے تناسب کو دیکھتے ہوئے انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس نے ایک قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت پر مسلمانوں اور ہندوؤں کی آبادی میں تناسب کو برابری کی سطح پر لانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان منموہن وادیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں زبردست عدم توازن دیکھنے میں آیا ہے۔ مردم شماری کے مطابق بھارت میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی 17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ایک اندازے کے مطابق پچھلے دس سال میں مسلمانوں کی آبادی میں زیرو اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے ہندوؤں کی آبادی میں زیرو اعشاریہ 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :