پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی رکنیت کا دفاع نہ کر سکا

منگولیا، متحدہ عرب امارات، کرغیزستان، کوریا اور فلپائن ایک بار پھر آئندہ تین سال کیلئے کونسل کے رکن منتخب

جمعرات 29 اکتوبر 2015 23:02

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی رکنیت کا دفاع نہ ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی رکنیت کا دفاع نہ کر سکا جبکہ منگولیا، متحدہ عرب امارات، کرغیزستان، کوریا اور فلپائن ایک بار پھر آئندہ تین سال کیلئے کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان انسانی حقوق کونسل کا گزشتہ تین سال سے رکن ہے اور رواں سال اکتیس دسمبر کو دیگر کئی ممالک کے ساتھ اس کی رکنیت بھی ختم ہونے جا رہی ہے۔

یوں خالی ہونے والی نشستوں کو پر کرنے کیلئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان نے ایشیائی ممالک کی نمائندگی کیلئے حصہ لیا تاہم اسے شکست ہوئی۔ واضح رہے اس انتخاب کیلئے اقوام متحدہ کے تمام193 ممبران رائے شماری کے عمل کا حصہ بنتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق پاکستان کی شکست کی وجہ منگولیا کو ضرورت سے کم اہمیت دیا جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :