فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ، ن لیگ کے عابد شیر علی نعرے لگاتے ہوئے سٹیج سے گر پڑے

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 22:57

فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ، ن لیگ کے عابد شیر ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کے دوران ن لیگ کے عابد شیر علی نعرے لگاتے ہوئے سٹیج سے گر پڑے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی جلسوں کے دوران اپنے منفرد جوش خطابت کیلئے مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب ان کا یہ جوش خطابت ان کیلئے اس وقت باعث شرمندگی بن گیا جب فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وہ سٹیج پر گر پڑے۔ عابد شیر علی نغموں پر ناچ رہے تھے اور اسی دوران وہ اچانک گر پڑے۔ تاہم عابد شیر علی کو کسی قسم کی چوٹ نہیں پہنچی۔