کرائے کی کوکھ پر بھارتی حکومت نے پابندی کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 22:51

کرائے کی کوکھ پر بھارتی حکومت نے پابندی کا مطالبہ کردیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) بھارتی حکومت کی جانب سے ملک میں کرائے کی کوکھ پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں میں بھارت میں کرائے کی کوکھ دینے کا رواج بہت عروج پکڑ گیا ہے۔اب ہندوستانی حکومت کی جانب سے ملک کی اعلی عدلیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ کرائے کی کوکھ دینے کے رواج پر پابندی عائد کردی جائے۔

اس وقت بھارت میں کرائے کی کوکھ دینے کے کاروبار کا حجم لگ بھگ 9 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کی جانب سے پابندی کے مطالبے کے بعد اس کاروبار کے برے طریقے سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے قانون نہ ہونے کی وجہ اس سے بھارت کی غریب اور کم عمر خواتین کا استحصال ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ کرائے کی کوکھ کا رواج یورپ میں محدود ہے اور امریکہ میں اس پر سخت قوانین لاگو ہیں۔ تاہم سستی ٹیکنالوجی، اچھے ڈاکٹروں اور مقامی خواتین کے دستیاب ہونے کی وجہ سے ہندوستان ان چند ممالک میں سے ہے جہاں ایک عورت بغیر کسی قانونی لڑائی کے دوسری عورت کے بچے کو جنم دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :