چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاپہلا دورہ پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال گوبلاول گو کے نعروں سے گونج اٹھا

جمعرات 29 اکتوبر 2015 22:36

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاپہلا دورہ پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاپہلا دورہ پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال گوبلاول گو کے نعروں سے گونج اٹھا،، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تین گھنٹے تک ڈاکٹروں مریضوں اور لواحقین کی آمد کے لئے بند کئے رکھا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد سے تین گھنٹے قبل ہی کراچی اور اسلام آباد کے سکیورٹی اہلکاروں نے ہسپتال کو نو گو ایریا قرار دیا اور لوگوں کی آمد پر پابندی لگا دی، نہ ہی ڈاکٹروں کو چھوڑا جا رہا تھا نہ ہی مریضوں کوجانے کی اجازت تھی ۔

تین گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی قائم علی شاہ اور شیری رحمن کے علاوہ جیالوں قافلے کے ساتھ ہسپتال داخل ہوئے ، دس منٹ کے بعد بلاول زرداری ہسپتال سے نکل رہے تھے تو ڈاکٹروں سمیت مریض اور ان کے لواحقین چیخ چیخ کر گو بلاول گو کے نعرے لگا رہے تھے، بعد ازاں دعائیہ تقریب کے لئے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کے گھر تشریف لائے لیکن یہاں پر دعا کی بجائے سیلفیوں میں ہی وقت گزارا۔

متعلقہ عنوان :