تباہ کن زلزلہ دور جدید میں بھی غذر کے بالائی علاقوں کے عوام موبائل اورٹیلی فون کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اپنے پیاروں سے رابطہ نہ کرسکے

جمعرات 29 اکتوبر 2015 22:34

تباہ کن زلزلہ دور جدید میں بھی غذر کے بالائی علاقوں کے عوام موبائل اورٹیلی ..

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) تباہ کن زلزلہ دور جدید میں بھی غذر کے بالائی علاقوں کے عوام موبائیل اورٹیلی فون کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اپنے پیاروں سے رابطہ نہ کرسکے، غذر کے بالائی گاوئں درکوت ا ور گرد و نواح کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی صحت ،پینے کا صاف پانی اور امدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں گاہکوچ سے ایک سو بیس کلومیٹر دور واقع ان مو ضعات کے عوام کو ایک طرف بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو سخت پرشانیوں کا سامنا کرنا پٹرتا ہے اور اس جدید دور میں بھی یہاں کے عوام کو ٹیلیفون اور موبائیل کی سہولت موجود نہیں ہے جس باعث حالیہ دنوں انے والے خوف ناک زلزلے میں بھی یہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ نہ رکھ سکے جبکہ حکومت کی طرف سے پینے کا صاف پانی بھی زیادہ ابادی کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ یہاں کے مکین پریشان ہیں جبکہ امد و رفت کی صورت حال یہ ہے کہ ہندور سے درکوت تک سڑک پکی نہ ہونے کی وجہ سے یہان کے عوام کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کسی معمولی مریض کو بھی کئی مسافت طے کرکے یاسین لانا پڑتا ہے یہاں پر موجود ڈسپنسری میں ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی مریض کو بھی یاسین لے جانا پڑتا ہے گاؤں میں لوگ طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے گاؤں کے مکینوں اقبال جان ۔

(جاری ہے)

علی داد اور شکورمرادنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درکوت کے عوام کی سفری سہولیت کی بہتری کے لئے فوری طور پر درکوت تک پکی سڑک تعمیر کی جائے اور درکوت میں دس بیڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے اور ان علاقوں میں موبائیل کمپنیوں کے ٹاور نہ ہونے کی وجہ یہاں کے عوام اپنے رشتہ داروں سے بات کرنے سے بھی قاصر ہیں فوری طور پر موبائیل کمپنیوں کو ٹاور لگانے کے احکامات صادر کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :