کوئٹہ بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 22:32

کوئٹہ بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) کوئٹہ بم دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہوجانے کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں کچھ دیر پہلے شدید دھماکے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ کوئٹہ کے مضافاتی علاقے مارواڑ میں ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا۔ دھماکے کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد کے شدید زخمی ہوجانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔