اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے بیان، سعودی شہزادے الولید بن طلال نے تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 22:04

اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے بیان، سعودی شہزادے الولید بن طلال نے تردید ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) سعودی شہزادے الولید بن طلال نے میڈیا پر اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے گردش کررہے بیان کی تردید کردی ہے۔ شہزادہ الولید بن طلال کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس خبررساں ادارے کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے وہ ان کیخلاف منفی پراپیگینڈا کرنے میں مصروف رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسی بھی کویتی میگزین کو اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اس حوالے سے ان سے منسوب تمام خبریں اور بیانات بے بنیاد ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سے دنیا بھر کے میڈیا میں شہزاد الولید بن طلال سے منسوب بیان نے تہلکہ مچا رکھا ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ایران فلسطین کے مسئلے کو بنیاد بنا کر سعودی عرب کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے لہذا سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :