Live Updates

فیروزوالا میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:43

فیروزوالا میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم

فیروزوالا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) فیروزوالا میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں فیروزوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے مابین تصادم کے باعث ن لیگ کے 4 کارکن جبکہ تحریک انصاف کے 2 کارکن زخمی ہوگئے۔ تصادم کے بعد تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے ن لیگ کے جلسے کیلئے لگایا گیا سٹیج گرا دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات