بے گھر شخص نے بے گھر کتوں سے محبت کی بہترین مثال قائم کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:24

بے گھر شخص نے بے گھر کتوں سے محبت کی بہترین مثال قائم کردی
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) چین میں ایک بے گھر شخص نے بے گھر کتوں سے محبت کی بہترین مثال قائم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ایسے شہری کی کہانی سامنے آئی ہے جو خود تو بے گھر ہے تاہم اس نے درجنوں بے گھر کتوں کو پناہ دے رکھی ہے اور انہیں خوراک فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص شہر سے باہرجھونپڑی میں رہتا ہے اور وہیں اس نے گزشتہ 3 برس کے عرصے کے دوران 100 سے زائد کتوں کو پناہ دی ہے۔ یہ شخص روزانہ شہر کے مختلف ہوٹلوں سے بچا کچا کھانا اکٹھا کرکے ان کتوں کو خوراک فراہم کرتا ہے۔ اس شخص کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔