محکمہ تعلیم پنجاب کابلدیاتی انتخابات کے اضلاع میں 30اور31اکتوبر کوسرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان

جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:15

محکمہ تعلیم پنجاب کابلدیاتی انتخابات کے اضلاع میں 30اور31اکتوبر کوسرکاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے اضلاع میں30اور31اکتوبر کوسرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا،تدریسی عمل کا آغاز دو نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں تیس اور اکتیس اکتوبر کو سرکاری سکولوں کو چھٹی دیدی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق سرکاری سکولوں میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز میں سامان کی ترسیل کے ساتھ اساتذہ کی ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں جس کے باعث تدریسی عمل جاری نہیں رکھا جاسکتا اس لیے تمام سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز اب دو نومبر سوموار کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :