زبردستی شادی کا ڈر، برطانیہ میں نوجوان مسلمان ماڈل نے خود سوزی کرلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:03

زبردستی شادی کا ڈر، برطانیہ میں نوجوان مسلمان ماڈل نے خود سوزی کرلی
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29اکتوبر 2015 ء) برطانیہ میں زبردستی شادی کے ڈر سے ایک نوجوان مسلمان ماڈل نے خود سوزی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان خاتون مسلمان ماڈل نے خود سوزی کرلی ہے۔ 24 سالہ نادیہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھیں اور 3 سال کی بیٹی کی ماں تھیں۔ نادیہ کے چچا اور چچی ان کی پہلی شادی سے خوش نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے نادیہ کو ایک دوسرے شخص سے شادی کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا تھا جو نادیہ کیلئے قابل قبول نہیں تھا۔ اس حوالے سے نادیہ کو ان کے بھائی کی جانب سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس تمام صورتحال کے باعث نادیہ شدید ذہنی دباو کا شکار تھیں اور اکثر خود کو تشدد کا نشانہ بھی بناتی رہتی تھیں اور بالاخر انہوں نے ایک روز اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود سوزی کرلی۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :