ایف بی آر ، جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدر آباد کی برطرفی کے احکامات

جمعرات 29 اکتوبر 2015 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو 8 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدر آبادکو ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ حیدر آباد میں تعینات ایڈیسنل ڈائریکٹر عبدالحمید انجم کے خلاف جعلی اینوائسز کے ذریعے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ریفنڈ کلیم جاری کرنے کی انکوائری کے دوران مذکورہ آفیسر ملزم ثابت ہو گئے تھے جس پر انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی۔

تاہم ملزم نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کے سامنے ذاتی شنوائی کی درخواست دی تاہم چیئرمین ایف بی آر نے تمام ثبوتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ملزم قرار دیدیا جس پر ایف بی آر نے اس کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :