Live Updates

لاہور : جہاں رانا ثنا اللہ جیسا قاتل صوبائی وزیر ہو گا وہاں کا قانون اور کیا کرے گا؟؟ یہ لوگ اقتدار میں آ کر پیسہ بناتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، لاہور کے لوگوں کو یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں، پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نیوز کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 اکتوبر 2015 16:10

لاہور : جہاں رانا ثنا اللہ جیسا قاتل صوبائی وزیر ہو گا وہاں کا قانون ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران کان کا کہنا تھا کہ جہاں رانا ثنا اللہ جیسا قاتل صوبائی وزیر ہو گا وہاں کا قانون کیا کرے گا ، قاتل خود صوبائی وزیر قانون کے خلاف بیان دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی وزیر ہونے کے ناطے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی .

انہوں نے کہا کہ آج میں لاہور کی عوام کو یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور آگے بھی آپ کا ساتھ دوں گا.انہوں نے کہا کہ ن لیگ صاف اور شفاف الیکشن نہیں کروا سکتی ، ن لیگ ا“نا ایمپائر کھڑا کر کے الیکشن میں حصہ لیتی ہے .

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں ٹیکنیکل طریقے سے فراڈ کیا گیا جس کے بعد انتخابی بے ضابطگیوں کے مزید ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں.

ملک میں تمام کرپٹ پارٹیوں کا گٹھ جوڑ ہے ، کے پی کے کی نیب نے اپنے وزیر کو گرفتار کیا تو سب چُپ رہے لیکن جیسے ہی ان میں سے کسی کے پیسے کو ہاتھ بھی لگایا جائے تو تمام کرپٹ جماعتیں ایک گروہ بنا کر ایک طرف ہو جاتی ہیں. اور حکومت کو خطرہ ہے، جمہوریت کو خطرہ ہے کے نعرے لگاتی ہیں. عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی کے اس وقت کارکردگی کے لحاظ سے نمبر ون صوبہ ہے.

جمہوریت کا اصل نام ہی احتساب ہے اور کے پی کے حکومت بلا امتیاز احتساب کرتی ہے. کے پی کے میں تمام ترقیاتی کام ہم خود کر رہے ہیں. کے پی کے میں کسی بھی کام کے لیے ہم نے امداد طلب نہیں کی. عمران خان نے انپی نیوز کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے . زلزلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ زلزلے کے باعث ہلاکتوں اور نقصان پر افسوس ہے ، پشاور، شانگلہ اور زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا . زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کام بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات