بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیر مین پی سی بی شہریار خان کو معذرت بھرا خط لکھ دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2015 13:22

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیر مین پی سی بی شہریار خان کو معذرت بھرا خط لکھ ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار29اکتوبر۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ممـبئی میں پیش آنے والے واقعے پر تحریری معذرت کرلی ہے ۔ پی سی بی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی جو کـچھ آپ کے ساتھ ہوا وہ بجا نہ تھا ، غلط تھا اس کا افسوس ہے ، آپ ہمارے مہمان تھے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر شہریارخان سے تحریری معذرت کرلی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان چند دن پہلے بھارت گئے تھے ، جہاں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ، دسمبر میں آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت شیڈول پاک بھارت سیریز پر بھارت کا جواب لینا تھا ، لیکن جواب دینا تو دور کی بات بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے تو آن ریکارڈ شہریار خان سے ملاقات ہی نہيں کی ، جب شہریارخان ممبئی میں بھارتی بورڈ کے دیگر عہدیداروں سے ملنے آئے تو ان پربھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا ، اس دھاوے میں ہوا تو کچھ بھی نہیں لیکن ہوا بہت کچھ تھا، شہریار خان وطن لوٹ آئے ۔

(جاری ہے)

اس واقعے پر چیئرمین بورڈ نے بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر کہا کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :