ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 275 ہوگئی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 11:23

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 275 ہوگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء ) ملک کے مختلف علاقوں زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 275 ہو گئی ، ایک ہزار سات سو افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔قدرتی آفت کے باعث نو ہزار دو سو نو گھر تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے وفد نے زلزلے سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے این ڈی ایم اے کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا۔این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلہ سے ملک بھر میں 275 افراد جاں بحق ، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔