اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 اکتوبر 2015 10:51

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اکتوبر 2015 ء) : سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے جاری ہے جو کہ شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لیے علی ظفر اور کلیم احمد خورشید سید ایڈووکیٹ اُمیدوار ہیں. سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے لیے صدارتی امیدوار علی ظفر کو عاصمہ جہانگیر گروپ جبکہ کلیم احمد خورشید سید ایڈووکیٹ کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری کے لیے آفتاب باجوہ اور اسد منظور بٹ اُمیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :