دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے رہے ،امریکہ ، پاکستانی عوام مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں ، کسی پاکستانی کو دہشت گردی کے بارے میں کچھ بھی یاد کرانے کی ضرورت نہیں ہے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں چیلنجز کا سامنا ہے ، امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مضبوط تعلقات استوار کر رہاہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا بیان

جمعرات 29 اکتوبر 2015 00:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اکتوبر۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے رہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں چیلنجز کا سامنا ہے ، امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مضبوط تعلقات استوار کر رہاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں اور کسی پاکستانی کو دہشت گردی کے بارے میں کچھ بھی یاد کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعلقات مضبوط بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان سے بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے۔امریکہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں سے متعلق پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے جنگی بحری جہاز عالمی سمندروں میں موجود ہیں اور عالمی سمندروں میں ہماری بحری فورسز کی کارروائیاں کسی ملک کے خلاف نہیں ہے تاہم چین کو ہماری بحریہ کی کسی کارروائی پر ناراض نہیں ہونا چاہئے۔