خیبرایجنسی،5 سالہ بچہ پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق

بدھ 28 اکتوبر 2015 23:12

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء ) خیبر سلطان خیل میں 5سالہ بچہ پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر سلطان خیل میں ایک پانچ سالہ بچہ عنایت خان ولد اجر خان پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق ہوگیا بچے کے پانی میں گرنے کے بعد جب والدین کو معلوم ہوا کہ بچہ پانی میں گر گیا ہے تو انہوں نے دوڑ کر بچے کو بالٹی سے نکال دیا اور فوری طور پر لنڈی کوتل ہسپتال پہنچا دیا تاہم بچہ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باؤجود جانبر نہ ہو سکا جس سے بچے کے والدین اور رشتہ دار صدمے سے دوچار ہو گئے بعد میں بچے کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :