گوادر میں زمینوں کی ادائیگیوں میں بے ضابطگی کی شکایات ملنے پر ہم فوری رقوم کی ادائیگی کا عمل روک دیا ہے،شیخ جعفرخان مندوخیل

اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو شفاف بنانا اور ازسرنو اس کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہے محکمہ ریونیو بورد کے ایس ایم بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بے ضابطگی کی چھان بین کرتے ہوئے نئی کمیٹی میں کمشنر مکران ڈویژن کو بھی شامل کریں گے،صوبائی وزیر

بدھ 28 اکتوبر 2015 23:09

گوادر میں زمینوں کی ادائیگیوں میں بے ضابطگی کی شکایات ملنے پر ہم فوری ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ریونیو شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر میں زمینوں کی ادائیگیوں میں بے ضابطگی کی شکایات ملنے پر ہم فوری طورپر رقوم کی ادائیگی کا عمل روک دیا ہے اور اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو شفاف بنانا اور ازسرنو اس کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہے محکمہ ریونیو بورد کے ایس ایم بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بے ضابطگی کی چھان بین کرتے ہوئے نئی کمیٹی میں کمشنر مکران ڈویژن کو بھی شامل کریں گے کیونکہ موجودہ کمیٹی پر اب اعتماد نہیں رہا اور لوگوں نے اس ے متعلق شکایات پیش کی ہیں جعفرمندوخیل نے کہا کہ صحیح حقدار مالکان کو پیسے ملنے چاہئے اور ایکسپورٹ پروسینگ زون کی ادائیگی کے عمل کیلئے اب کمشنر مکران ڈویژن کو بھی شامل کیا جائے گا کیونکہ کمشنر ایک اچھی شہرت کے حامل ہیں اور ہم ادائیگی کے عمل میں مکمل شفافیت چاہتے ہیں اور یہ بھی واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم سے پہلے جو کچھ گوادر میں ہوتا رہا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے عوام کو کوئی بھی شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھ سے یا سینئر ایم بی آر سے رابطہ کریں ہم فوری ایکشن لیں گے کیونکہ ایک شخص کے ذاتی مفاد کیلئے ہم اپنے اصلاحاتی پروگرام اور شفافیت کے عزم و عمل کو آگ میں نہیں دھکیل سکتے ہیں ہم نے جس طرح محکمہ ریونیو بورڈ میں تبدیلیاں لائی ہیں اور مثبت عمل و اقدامات کے ذریعے حکومت اور عوام دونوں کو فوائد مل رہے ہیں اسی طرح گوادر میں بھی ای پی زیڈ کے حوالے سے کسی قسم کی بے قاعدگی کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہاں بھی شفافیت کے تحت تمام امور کو بہتر طورانجام دیں گے اور میں یقین دلاتاہوں کہ حقیقی اور حقدار مالکان کو ان کا حق ملے گا اور یہ حق کسی کو ہڑپ کرنے نہیں دیا جائے گا ۔