اسرائیل مخالف بل بورڈ نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 22:49

اسرائیل مخالف بل بورڈ نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا
ڈیٹرایٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) اسرائیل مخالف بل بورڈ نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ڈیٹرایٹ میں سڑک کنارے لگے ایک بل بورڈ نے امریکہ میں بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بل بورڈ پر امریکہ میں مقیم عرب نژادمسلمانوں کی جانب سے اسرائیل مخالف پیغام دیا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو اسرائیل کے مفادات سے پہلے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔

امریکی حکومت کو ہر معاملے میں اسرائیل کو اہمیت دینا بند کرنا ہوگی اور امریکہ کے مسائل پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ اس حوالے سے امریکہ میں مقیم یہودی کمیونٹی میں شدید غم غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اور اس معاملے کوامریکہ اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو خراب کرنے اور یہودیوں کیخلاف نفرت پیدا کرنے کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :