اختتامِ سال تک عالمی پابندیاں ختم ہوجائیں گی، ایرانی صدر

بدھ 28 اکتوبر 2015 22:38

اختتامِ سال تک عالمی پابندیاں ختم ہوجائیں گی، ایرانی صدر

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک پر جوہری پروگرام کی وجہ سے عاید کردہ عالمی اقتصادی پابندیاں اس سال کے آخر تک ختم ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے منصوبے کے مطابق ایران کے خلاف عاید کردہ جابرانہ پابندیاں 2015ء کے اختتام تک اٹھا لی جائیں گی۔