خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سےتشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو، تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 22:31

خاتون کو  پولیس اہلکار کی جانب سےتشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو، تفصیلات ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سےتشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس نے ہر جانب تہلکہ مچا دیا ہے۔ مذکوری ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب اس ویڈیو کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق خاتون پر تشدد کا واقعہ کراچی کے علاقے گلف مارکیٹ کلفٹن میں پیش آیا جبکہ تشدد کرنے والا شخص پولیس اہلکار نہیں بلکہ رضاکار ہے اور موبائل چوری کرنے کے الزام میں خاتون پر تشدد کررہاہے۔

رضا کار کی جانب سے خاتو ن کو اس کے چھوٹے بچے کے سامنے ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ رضاکار کی جانب سے خاتون کو انتہائی قابل اعتراضات القابات بھی کہے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سندھ ڈاکٹر جمیل نے وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :