بڑی تعداد میں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھنے لگے، زمین کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،سائنسدانوں کاانتباہ

بدھ 28 اکتوبر 2015 22:27

بڑی تعداد میں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھنے لگے، زمین کو شدید خطرہ لاحق ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ سورج کے راستے پر سفر کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں،اگر وہ یوں ہی بڑھتے رہے تو زمین کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ 60 لاکھ سال کے شہاب ثاقب کی سائیکل اتفاقیہ طور پر شہاب ثاقب کے بڑے پیمانے پر تباہی کے وقت کے ساتھ ملتی جلتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ قوت ثقل کی تقسیم کرنے والے کورٹ کلاؤڈ جو کہ نظام شمسی کے بیرونی کنارے پر موجود ہوتے ہیں، یہ شہاب ثاقب کی بارش کا باعث بنتے ہیں اور انہیں زمین کی طرف روانہ کرتے ہیں۔ اس طرح شہاب ثاقب کی بارش آج سے ایک کروڑ سال قبل واقعہ ہوئی تھی۔ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ یہ سوچنا کہ لوگ زمین پر ایک انتہائی محفوظ جگہ رہ رہے ہیں کیونکہ لاکھوں شہاب ثاقب تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہ خطرہ زمین سے کچھ لاکھ سال دور ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ دمدار ستاروں کی سرگرمی گزشتہ 20 لاکھ سال سے تیزی سے بڑھ گئی ہے جبکہ کچھ دمدار ستاروں کے مدار منتشر ہو گئے ہیں جو زمین پر شہاب ثاقب کی بارش کا باعث بن سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمسی نظام کے راستے پر سفر کرتے نظر نہ آنے والے پراسرار سیاہ ٹکڑے کہکشاؤں کے گرد جمع ہو رہے ہیں اور انہیں صرف قوت کشش کے اثرات کی بنیاد پر ہی سامنے لایا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ زمین سے ٹکرانے والے اب تک کے 6 بڑے شہاب ثاقب کا تعلق ان ہی سے ہے جبکہ ان میں سے ایک شہاب ثاقب جو 6 کروڑ 50 سال قبل میکسیکو کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس سے زمین پر کئی میل چوڑا اور گہرا گڑھا بن گیا تھا۔