پاکستانی میزائلوں کی دنیا بھر میں مانگ، امریکی ہتھیاروں سے کئی گنا بہتر قرار

پاکستان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائل 20 ممالک کو برآمد کر رہا ہے جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں،رپورٹ

بدھ 28 اکتوبر 2015 22:22

پاکستانی میزائلوں کی دنیا بھر میں مانگ، امریکی ہتھیاروں سے کئی گنا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائل 20 ممالک کو برآمد کر رہا ہے جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائلوں کو 1980ء کی دہائی میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی ساختہ میزائل سے کئی گنا بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ ہتھیاروں کے لئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور مستقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان یہ میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اور برآمد کر رہا ہے۔ پاکستان اب تک دنیا کے 20 ممالک کو تقریباً 10 ہزار ایچ جے۔ایٹ ٹینک شکن میزائل برآمد کر چکا ہے۔ ان ممالک میں بنگلا دیش، مصر، بولیویا، کینیا، ملائشیا، موروکو، ایکواڈور، شام، سوڈان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :