فیس بک کے بانی مار ک زیوکربرگ نے ایک ارب ہندوستانیوں کو آن لائن کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 22:03

فیس بک کے بانی مار ک زیوکربرگ نے ایک ارب ہندوستانیوں کو آن لائن کرنے ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) فیس بک کے بانی مار ک زیوکربرگ نے ایک ارب ہندوستانیوں کو آن لائن کرنے کی خواہش کا اظہار کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مار ک زیوکربرگ بھارت کے دورہ کے سلسلے میں نئی دہلی میں موجود ہیں۔ اس موقع پر فیس بک کے بانی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ارب ہندوستانیوں کو انٹرنیٹ پر آن لائن لانا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی کے انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی میں طالبعلموں سے بات چیت کرتے ہوئے مارک زیوکربرگ نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی میں توسیع ایسے ملک کی معاشی ترقی کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے جہاں اب بھی ایک ارب افراد آن لائن نہیں۔ دنیا کے ہر شخص کو انٹرنیٹ تک رسائی دینے کے مشن کی تکمیل بھارتکی عوام کو اس سے منسلق کیے بنا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک ارب افراد کو انٹرنیٹ پر آن لائن لانے سے بھارت میں ملازمتوں کی تشکیل اور لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

مارک کا کہنا ہے کہ انڈیا فیس بک کے لیے امریکا کے بعد دوسری بڑی مارکیٹ ہے اور ڈیڑھ ارب اراکین رکھنے والی اس ویب سائٹ کے 130 ملین صارف انڈین ہیں۔ اسی لیے بھارت ان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ فیس بک کے متنازع انٹرنیٹ ڈاٹ او آر جی پراجیکٹ کا دفاع کرتے ہوئے مارک کا کہنا تھا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کا خیال کریں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں قوانین سے ایسے افراد متاثر نہ ہو جو آواز نہیں رکھتے۔ فیس بک کی جانب سے صارفین تک رسائی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام بھی کیا جارہا ہے جس میں سولر پاور پینلز، سیٹلائیٹ کی مدد سے انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیٹا لائٹ اپلیکشنز جو سست ٹو جی نیٹ ورکس پر کام کرسکیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :