پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم بھابھا کیخلاف دو بچیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 21:54

پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم بھابھا کیخلاف دو بچیوں کے اغواء کا مقدمہ ..

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم بھابھہ کے خلاف دو بچیوں کو اغواء کر نے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان بچیوں کو برآمد کرلیا گیا ہے جن کے نام آمنہ اور وجیہہ بتائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغوبی بچیوں کے کزن عبد الوہاب نے بھابھہ خاندان کی ایک لڑکی سے شادی کرلی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا لیکن بعد میں لڑکی کے بیان پر مقدمہ خارج کر دیا گیا ۔

یہ شادی 27اکتوبر کو ہونا تھی لیکن نعیم بھابھہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ آیا اور اس نے ان دونوں بچیوں کو اغواء کرلیا مقامی ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کر کے بچیوں کو بر آمد کرلیا پولیس نے پی پی 237سے منتخب ایم پی اے اور مزید بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔